نئی دہلی،10؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثر82753 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 10407 سے گھٹ کر 883185 رہ گئی۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 82753 افراد صحتمند ہوئے ہیں جس سے ملک میں اس جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5988823 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 73272 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 6979424 ہوگئی ہے۔ گزشتہ اتوار کے بعد سے ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 926 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس وبا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 107416 ہوگئی ہے۔ فی الحال کورونا کے 893592 فعال کیسز ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 12.85 فیصد شفایابی کی شرح 85.81 جبکہ اموات کی شرح 1.54 فیصد ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز5491 سے گھٹ کر 236947 رہ گئے جبکہ 303 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 39932 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 17323 کورونا مریض شفایاب ہو ئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1229339 ہوگئی ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے 46 مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 21955 ہو چکی ہے۔ وہیں قومی راجدھانی میں جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5692 ہوگئی ہے اور 276046 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 26104 فعال کیسز ہیں اور 1217 افراد فوت جبکہ 18325 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 29296 فعال کیسز ہیں اور اب تک 5501 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 252806 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 10153 ہے اور جان لیوا وبا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 108533 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3773 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16168 ہے اور اب تک 124887 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ 2574 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں کورونا کے 16181 فعال کیسز ہیں اور 3547 افراد ہلاک اور 129304 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 11274 ایکٹیو کیسز ہیں اور 934 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 182121 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
راجستھان میں اب تک 1621، ہریانہ میں 1562، جموں و کشمیر میں 1306، چھتیس گڑھ میں 1196، آسام میں 802، جھارکھنڈ میں 781،اترا کھنڈ میں 716، پڈوچیری میں 558، گوا میں 491، تری پورہ میں 313، چنڈی گڑھ میں 188،ہماچل پردیش میں 245، منی پور میں 86، لداخ میں 63، میگھالیہ میں 61، جزائر انڈمان اور نکوبار میں 55، سکم میں 53، اروناچل پردیش میں 23، ناگالینڈ میں 17 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افرادکی جان لیوا کورونا وائرس سے موت ہوچکی ہے۔